ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی اداکارہ پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ مجھے مسٹر رائٹ بہت دیر بعد ملا ہے،مجھے ذاتی وجوہات کی بنا پر شادی کو خفیہ رکھنا پڑا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی ٹی وی کو اپنے ایک انٹر ویو میں کیا۔پریتی کا کہنا تھا کہ مجھے مسٹر رائٹ بہت دیر بعد ملا ہے،میں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر شادی کو خفیہ رکھا ہے،لیکن اب میں نے فیس بک پیج پر اس کے بارے میں اپ لوڈ کر دیا ہے،میں اب شادی کلب میں شامل ہو گئی ہوں۔واضح رہے کہ انہوں نے امریکی شہر لاس اینجلس میں اپنے بوائے فرینڈ جین گڈ انا ف سے خفیہ شادی کی تھی،اداکارہ شوہر جین گڈ اناف ان کے پرانے دوستوں میں سے ایک ہیں۔