بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم مودی نفرت پھیلانے والے لوگوں کو باز رکھیں‘عامر خان

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ نفرت پھیلانے والے لوگوں کو باز رکھیں۔انڈیا ٹی وی کے شو ’آپ کی عدالت‘ میں رجت شرما سے گفتگو میں عامر نے کہاکہ ہمارے ملک میں بہت برداشت ہے، لیکن یہاں کچھ لوگ نفرت پھیلاتے ہیں۔ یہاں تمام مذاہب میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ملک توڑنے کی باتیں کرتے ہیں۔مودی جی ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہمیں انہیں یہ بتانا ہو گا۔عامر کے مطابق انصاف پر مبنی نظام سے سیکیورٹی کا احساس ہوتا ہے، تاہم بدقسمتی سے یہاں کچھ لوگ نفرت پھیلاتے ہیں۔اگر میں غلط نہیں کہہ رہا تو خود وزیر اعظم اس حوالے سے تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ ان کا نعرہ ہے سب کا ساتھ، سب کا وکاس۔یاد رہے کہ عامر نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کی بیوی ملک میں بڑھتی عدم برداشت کی وجہ سے انڈیا چھوڑنے کا سوچ رہی ہیں۔ اس بیان پر شدید طوفان کھڑا ہوا اور امیتابھ بچن نے کہا کہ عامر نے انڈیا کی شناخت کو نقصان پہنچایا۔’میں نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ملک میں احساس محرومی اور مایوسی کا ماحول ہے ،عدم برداشت اور عدم تحفظ بڑھ رہا ہے۔عامر کے مطابق، ان کے بیان کو غلط انداز میں بیش کیا گیا ۔’میں نے کبھی نہیں کہا کہ انڈیا میں عدم برداشت ہے۔ بڑھتا عدم برداشت اور ملک میں عدم برداشت ہونا یہ دو الگ الگ چیزیں ہیں۔عامر نے اس موقع پر میڈیا سے کہا کہ ہر ہندوستانی میں خوف ہے لہذا وہ تشدد کی خبریں نشر نہ کریں کیونکہ اس سے خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ یا ان کی بیوی کرن راو¿ کہیں نہیں جا رہے ۔’ہم انڈیا میں پیدا ہوئے اور یہیں مریں گے۔ہم آپس میں بہت سی باتیں کرتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ان پر سو فیصد عمل پیرا بھی ہوں۔ کرن نے محض اپنے جذبات ظاہر کیے تھے۔سپر اسٹار نے کہا جب بھی کوئی ’ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کرے تو ہمیں محتاط ہو جانا چاہیے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…