منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے اجازت دی تو پاکستانی فلموں میں کام کرونگی‘ جوہی چاؤلہ

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوزڈیسک) پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا کردار مجھے پسند آیا اور حکومت کی طرف سے اجازت ملی تو میں پاکستانی فلموں میں ضرور کام کروں گی۔آج جو فلمیں بن رہی ہیں وہ بہت اچھی اور بہتر ہیں لیکن پاکستانی ٹی وی ڈرامے بہت شوق سے دیکھتی ہوں، کراچی میں روز بروز نکھار آرہا ہے بہترین شاپنگ سینٹر مال اور ملٹی پلکس سنیماوٴں نے اس شہر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے، کراچی میں شاپنگ کرنے کا لطف آیا بھارتی اداکارہ جوہی چاوٴلہ جو گزشتہ دنوں مختصر دورے پر کراچی آئی تھیں،یہ بات انھوں نے ایک انٹرویومیں کہی۔ کراچی میں قیام کے دوران انھوں نے صرف اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا انھوں نے کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کی ،ان کا کہنا تھا یہ میرا فیملی وزٹ تھا، لیکن بہت جلد جب پاکستان آوٴں گی تو سب سے ملاقات کروں گی۔مجھے معلوم ہے آج بھی میرے بہت سے چاہنے والے پاکستان میں موجود ہیں،انھوں نے کہا کرکٹ کا جنون دونوں ممالک میں ایک جیسا ہے۔ انھوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات ہمیشہ اچھے رہنا چاہیے فنکاروں کو دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…