ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان اوران دنوں مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور بھارت میں انتہا پسندی پر لب کشائی کے بعد آنے والی مشکلات ابھی کم نہ ہوئیں تھیں کہ اب وہ قانونی مسائل میں جکڑ لیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو فلم ” رئیس “ پر قانونی نوٹس مل گیا جب کہ فلم کے کردار نواز الدین صدیقی پروڈیوسررتین سدھوانی اور ڈائریکٹرراہل ڈھولکیاسمیت 9 افراد کو بھی نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ”رئیس “ کی کہانی بھارت کے نامور تاجرعبدالطیف کے گرد گھومتی ہے۔ تاجر عبدالطیف کے بیٹے مشتاق نے شاہ رخ خان سمیت 9 افراد کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ ان کے والد کی زندگی پر فلم کیوں بنائی جارہی ہے جبکہ فلم میں ان کے والد کے حوالے سے منی کردار جوڑا گیا ہے۔ مشتاق نے کہا ہے کہ عبدالطیف بھارت کے نامورتاجر تھے جن کی معاشرے میں مضبوط جڑیں ہیں اس لیے فلم کی سکریننگ ، تشہیر اور ریلیز میں ان کے والد کی عزت نہ اچھالی جائے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں