جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

گلو کار علی ظفر کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے چبھتا ہوا سوال اور وزیر اعلیٰ کا دلچسپ جواب

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلو کار علی ظفر ملک نے تعلیم اور صحت کی ناقص صورتحال پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک چبھتا ہواسوال کر ڈالا۔وزیر اعلیٰ نے علی ظفر کو جواب دینے کے ساتھ ساتھ مشورہ بھی دے دیا۔تفصیل کے مطابق مشہور گلو کار علی ظفر نے صوبہ پنجاب میں اورنج ٹرین کے مختص بجٹ 162بلین ،تعلیم کے 59بلین اور صحت کے 54بلین روپے پر شہباز شریف سے سوال کر دیا۔انہوں نے صوبے میں اورنج ٹرین ،صحت اور تعلیم پر مختص بجٹ سے متعلق گراف کے ساتھ سوال اٹھا یا کہ محترمشہباز شریف ،اگر یہ ٹوئٹر اکاونٹ آپ استعمال کر رہے ہیں تو یہ اعداد و شمار درست ہیں ؟‘‘۔اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی ظفر کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم پر 310بلین اور صحت پر 166بلین سالانہ مختص کیے گئے ہیں جبکہ شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر مختص رقم کے حوالے سے گلوکار علی ظفر کو اپنا شائع شدہ مضمون پڑھنے کا مشورہ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…