بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سدھارتھ نے میرے ساتھ بچوں جیسا برتاؤ کیا‘عالیہ بھٹ

datetime 2  مارچ‬‮  2016 |
Alia Bhatt

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار سدھارتھ ملہوترا ان کے ساتھ بچوں جیسا برتاؤ کرتے تھے، جو انھیں بالکل پسند نہیں تھا۔بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق عالیہ اور سدھارتھ نے ایک انٹرویو کے دوران بولی وڈ میں اپنی پہلی فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے حوالے سے بات چیت کی۔انٹرویو کے دوران عالیہ کا کہنا تھا ’ہم نے 2011 میں فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے بولی وڈ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، اْس وقت میں 17 برس کی تھی اور سدھارتھ میرے ساتھ بچوں جیسا برتاؤ کرتے تھے جو مجھے بالکل پسند نہیں تھا۔عالیہ کی بات کاٹتے ہوئے سدھارتھ نے بتایا کہ عالیہ صرف 17 سال کی تھی اور یہ عمر خاصی چھوٹی ہے۔عالیہ اور سدھارتھ آج کل فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار فواد خان بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کی دوستی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے عالیہ کا کہنا تھا ’جب دو اداکار ایک ساتھ کام کر رہے ہوں تو اس قسم کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں، میں نے آخری بار اپنے بارے میں یہ پڑھا تھا کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کا بریک اَپ میری وجہ سے ہوا اور مجھے اس پر خاصا تعجب ہوا تھا۔سدھارتھ اور عالیہ کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کی کہانی دو بھائیوں اور ان کے گھرانے کے گرد گھومتی ہے، جو چند اختلافات کے باعث الگ ہوجاتے ہیں تاہم آگے جاکر یہ سب اپنے دادا (رشی کپور) کی خواہش پر ایک ہوں گے۔شکن بترا کی ہدایت میں بننے والی فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ 11 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…