بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

ارباز خان پر اہلیہ ملائکہ کے چلے جانے کا ڈر سوار ہو گیا

datetime 2  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار ارباز خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ملائکہ کو بہت چاہتے ہیں لیکن من گھڑت باتوں کے باعث اب انہیں ملائکہ کے چلے جانے کا ڈر سوار رہتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار وہدایتکاراربازخان کا کہنا ہے کہ ملائکہ ان کے لیے بہت خاص ہیں اوروہ دنیا میں کسی بھی چیزسے زیادہ انہیں چاہتے ہیں۔ جب آپ اپنے پسندیدہ ترین انسان کی رفاقت پالیتے ہیں تو پھر اسے کھونا نہیں چاہتے۔ ملائکہ بھی ان کے لئے ایسی ہی ہستی ہیں۔ارباز خان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں پھیلی من گھڑت باتوں کے باعث وہ گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی اہلیہ سے متعلق بہت فکر مند ہوگئے ہیں، اب انہیں ہم ہر وقت ملائکہ کے چھوڑ کر چلے جانے کا ڈر سوار رہنے لگا ہے۔ اس طرح کی فکر مندی انہیں اس وقت بھی نہیں تھی جب ہم دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی میں ایک خاص وقت ساتھ گزارنے کے بعد خواتین زندگی کے مختلف معاملات پرحاوی ہوجاتی ہے اور ایک شوہر کے پاس اپنی بیوی کی بات سننے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوتا ، ان کے ساتھ بھی ایسا ہی ہورہا ہے۔واضح رہے کہ اداکاراربازخان اورملائکہ کی شادی 17 برس قبل ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے سے ان کے اورملائکہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں زبان زد عام پرتھیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…