ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پوجابھٹ نے اٹھارہ سال بعد فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ واپسی کا اعلان کردیا۔بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی پوجا بھٹ کے نام سے کون واقف نہیں،پوجابھٹ نے 1989میں اپنے والد کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ڈیڈی کے ذریعے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی ایک ہی فلم سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئیں۔اسکے بعد انہوں نے چند فلموں میں بطور اداکارہ کام کیا پھر ہدایت کاری کی طرف آگئیں۔انہوں نے کئی مشہور فلموں میں ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دیئے۔لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ کم بیک کریں گی۔پوجا بھٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ فلم ڈیڈی کے بلکل برعکس ہوگی۔انکا کہنا ہے کہ فلم کا نام ابھی ڈیسائڈ نہیں کیا ہے جبکہ فلم کی عکس بندی اگلے سال شروع کی جائے گی۔