ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ کی نئی فلم’’ فین ‘‘ رواں سال اپریل کو ریلیز ہورہی ہے اور اس کا پہلا مکمل ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔مگر اس ٹریلر سے کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شاہ رخ خان کی بظاہر منفرد نظر آنے والی یہ فلم ایک پرانی ہولی وڈ فلم ’’ دی فین‘‘ سے ملتی جلتی ہے۔دل والے کے اوسط بزنس کے بعد کنگ خان کے پرستاروں کو ان فلم فین کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں وہ ایک بڑے اسٹار اور اس کے پرستار دونوں کا کردار خود ادا کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ٹریلر کو دیکھ کر رابرٹ ڈی نیرو اور ویسلے اسنیپس کی فلم دی فین کی یاد آجاتی ہے جو رابرٹ ڈی نیرو کی بہترین کردار نگاری سے سجی فلموں میں سے ایک ہے۔اس ہولی وڈ فلم نے تو کچھ زیادہ بزنس نہیں کیا مگر اس کا ٹریلر شاہ رخ خان کے فین کے ٹریلر میں دکھائی جانے والی کہانی سے ملتا جلتا نظر آتا ہے۔پیٹر ابراہامز کے ایک ناول پر مبنی ہولی وڈ فلم میں رابرٹ ڈی نیرو نے ذہنی طور پر عدم توازن کے شکار بیس بال فین کا کردار ادا کیا جبکہ ویسلے اسنیپس ایک سپراسٹار پلیئر تھے۔پوری فلم میں یہ دیوانہ پرستار اپنے ہیرو کو ہر ممکن طریقے سے آگے بڑھانے یہاں تک کہ حریف کو قتل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا۔