جمعہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2025 

فلمساز ادارے نے ساشا آغا کو دونئی کمرشل فلموں میں سائن کرلیا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف اداکارہ و گلوکارہ سلمیٰ آغا کی صاحبزادی اداکارہ و ماڈل ساشاآغا کی فنی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بالی ووڈکے ایک معروف فلمساز ادارے نے انھیں اپنی دو نئی کمرشل فلموں میں سائن کر لیا۔فلم میں ساشا کے مدمقابل بالی ووڈ کے معروف ہیرو ہوں گے لیکن فلم کے نام، کاسٹ اور دیگر معلومات کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے منظر عام پرلایا جائے گا۔ فلمساز ادارے نے ساشا آغا کو گرین سگنل دینے کے بعد فٹنس اور رقص پرخاص توجہ دینے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ ساشا آغا نے بتایا کہ محنت اور لگن کے ساتھ جو بھی کام کیا جائے اس کا نتیجہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے۔مجھے اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اسی لیے مجھے اس بات کا اطمینان بھی تھا کہ جلد ہی میں اچھے بینر کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی اسی لیے مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئندہ برس میں بالی ووڈ کے ایک ایسے فلمساز ادارے کے ساتھ کام کرتی دکھائی دوں گی جس کے ساتھ کام کرنا ہر مقبول اورنئے فنکارکی خواہش ہوتی ہے۔ مجھے دوفلموں میں سائن کیا گیا اور میرے مدمقابل بالی ووڈ کے دو بڑے اسٹارز ہوں گے، ان کے بارے میں مجھے تو پوری معلومات ہے لیکن معاہدے کے مطابق میں اس بارے میں تفصیلات سے آگاہ نہیں کر سکتی۔انھوں نے بتایاکہ میں اپنے نئے پروجیکٹس کے لیے خاصی محنت کر رہی ہوں۔ ایک طرف باقاعدگی سے ڈانس کلاس جاری ہے تودوسری جانب فٹنس کے لیے جم بھی جوائن کیا ہے۔ جہاں پر ہر روز دو سے چارگھنٹے تک رقص اور ورزش کرتی ہوں۔ اس سلسلہ میں میری والدہ کی رہنمائی بھی شامل ہے۔ویسے بھی میں اپنی زندگی کے تمام فیصلے اپنی والدہ کے مشورے کے ساتھ ہی لیتی ہوں، جس سے ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آئندہ برس جہاں منفرد انداز میں فلموں میں جلوہ گر ہوں گی، وہیں میرے چاہنے والوں کے لیے کچھ سرپرائز بھی ہوگا، جس کے بارے میں جان کر سب کو اچھا لگے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…