ممبئی (نیوز ڈیسک)کرینہ کپور ایک با ر پھر ڈاکٹر کا کردار نبھانے کے لئے اپنی نئی فلم’اڑتاپنجاب‘میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں جس کی پہلی جھلک منظر عام پر آگئی ہے۔ابھیشک چھوبے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کرینہ کپور ایک ڈاکٹر کے کردارمیں نظر آئیں گی جس کی کہانی ڈرگز سے متاثرہ لوگوں کے گرد گھومتی ہے۔اس فلم کی کاسٹ میں کرینہ کے علاوہ شاہد کپور، عالیہ بھٹ اور پرابھجیوت سنگھ بھی شامل ہیں۔واضح رہے کرینہ کپور اس سے پہلے بھی فلم’کیونکہ‘اور’تھری ایڈیٹس‘میں ڈاکٹر کا کردار نبھا چکی ہیں۔یہ فلم رواں سال جون میں سنیما گھروں میں پیش کردی جائی گی