بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

انوشکا کی ویرات سے دوستی کیا ٹوٹی کرکٹ دیکھنا ہی چھوڑدی

datetime 28  فروری‬‮  2016 |

ممبئی(نیوزڈیسک)بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ستون سمجھے جانے والے بلے باز ویرات کوہلی ایک دوسرے کے عشق میں گرفتار تھے لیکن نئے سال نے ان دونوں کے درمیان ایسی دراڑیں ڈال دیں ہیں کہ اب انوشکا کی کرکٹ تک سے دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔ ایک وقت تھا جب بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے درمیان طوفانی قسم کا عشق چل رہا تھا، دونوں ستارے ہر جگہ ایک ساتھ ہی نظر آتے تھے، کرکٹ کے میدان میں انوشکا شرما پویلین میں بیٹھ کر ویرات کی حوصلہ افزائی کرتیں اور ویرات سوشلل میڈیا پر انوشکا کی ہر فلم کی تعریفوں کے پل باندھتے، لیکن 2016 کا سال بہت ظالم ثابت ہوا اس سال کے آغاز پر جہاں کئی ستاروں کے جوڑے ٹوٹے وہیں یہ پریمی جوڑا بھی بچ نہ سکا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اداکارہ کو منانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور اس سلسلے میں انہیں اپنے مشترکہ دوستوں کی مدد حاصل ہے لیکن انوشکا شرما کا دل تو ایسا ٹوٹا ہے کہ وہ اپنے سابق دوست سے کوئی بات ہی نہیں کرنا چاہتیں اورتواورانہوں نے کرکٹ کے مقابلوں میں اپنی دلچسپی بھی ختم کرلی ہے۔ انوشکا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت جہاں وہ کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں وہیں انہوں نے اپنی ہوم پروڈکشن ’’پھلواری‘‘ پر بھی کام شروع کردیا ہے۔ اب یہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیات کی وجہ سے ہے یا پھر اپنی دوستی ٹوٹنے کا غم غلط کرنے کا طریقہ، یہ وقت ہی بتائے گا۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…