منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ رانی کے مداح آج ان کی 69ویں سالگرہ منارہے ہیں

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کی لازوال اداکارہ رانی کے مداح آج ان کی 69ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 1946 کو آج ہی کے دن لاہور میں پیدا ہونے والی رانی نے اپنی فنی سفر کا ا?غاز 1960 میں بننے والی فلم “محبوب” سے کیا لیکن کہتے ہیں کہ ناکامی اورکامیابی کی طرف پہلی سیڑھی ہوتی ہے اور یہ کہاوت اداکارہ رانی پرصادق آتی ہے جہاں پاکستان کی دلکش اداکارہ رانی کو بھی پہلے پہل ناکامی کا منہ کئی بار دیکھنا پڑا۔
اداکارہ کی یکے بعد دیگرے 10 فلمیں بری طرح ناکام ہوئیں جس کی وجہ سے رانی پربدقسمت اداکارہ کا ٹھپہ لگ گیا لیکن 1967 میں فلم “دیوربھابی” کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا، اداکارہ نے طویل عرصے پاکستانی فلم نگری پرراج کیا۔رانی کو 1968 میں فلم میرا گھر میری جنت اور 1983 میں فلم سونا چاندی پر نگار ایواڈ سے نوازا گیا۔ ان کی سپر ہٹ فلموں میں چن مکھنا، انجمن، تیزاب اور امراو? جان ادا شامل ہیں۔ اداکارہ 27 مئی 1993 کو 46 برس کی عمر میں کینسر جیسے مرض سے انتقال کرگئیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی مداحوں کے ذہنوں میں نقش ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…