اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

امیتابھ اور دھرمیندر کی جوڑی نے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑا دی

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک )فلم ’شعلے‘ سے پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنانے والے امیتابھ بچن اور دھرمیندر یا جے ویرو کی جوڑی نے ایک ٹی وی شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ میں شرکت کرکے دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹ دوڑا دی۔بھارتی اخبار کے مطابق دونوں مقبول اداکارٹی وی شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ کی آخری قسط میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔دونوں کی جوڑی نے مقبول گانے ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ کی یادیں سیٹ پر تازہ کی اور موٹرسائیکل پر سوار ہوکر اسٹیج پر آئے۔اس تصویر کو اداکار امیتابھ بچن نے ہفتہ کے روز فیس بک پر شئیر کیا جس میں دھرمیندر بائیک چلاتے نظر آرہے ہیں جبکہ امیتابھ ان کے برابر موجود ہیں۔امیتابھ بچن کا اس تصویر پر کہنا تھا کہ ’جب جے اور ویرو، شو آج کی رات میں ملے تو یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے چلا، 40 سال بعد بھی یہ گانا اتنا ہی مقبول ہے۔اس شو کی آخری قسط میں دھرمیندر کے ساتھ ساتھ اداکار سنی دیول، فرحان اختر اور سونم کپور نے شرکت کی۔فلم ’شعلے‘ بولی وڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے جس میں امیتابھ اور دھرمندر کے ہمراہ سنجیو کمار، امجد خان، ہیما مالنی اور جیا بچن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…