ممبئی(نیوز ڈیسک )سلمان خان کی فلم ” پریم رتن دھن پائیو“ کی کامیابی نے اداکارہ سوارا بھاسکر کی کامیابی کے راستے بھی کھول دیے ہیں ۔ اس سے قبل اپنے کیریئر کے لئے سخت جدوجہد کرنے والی سوارا کا آنے والی فلم انارکلی آراوالی میں بھی اہم کردار ہو گا ۔نئی فلم میں وہ انار کلی کا ٹائٹل رول کر رہی ہیں ۔ اس کی شوٹنگ آج کل اتر پردیش کے شہر امروہا میں جاری ہے ۔ سوارا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فلم میں اپنا کردار انتہائی اعتماد کے ساتھ اور دلچسپی لے کر کرتی ہیں اور کوشش ہوتی ہے کہ ان کی طرف سے کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ اتر پردیش میں شوٹنگ کے دوران لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بھی موجود تھا ، جنہوں نے ان کی اداکاری کو بہت سراہا ہے ۔ سوارا نے 2011 میں فلم ”تنو ویڈز منو“ سے شہرت حاصل کی ، مگر انہیں بہت زیادہ فلمیں نہ مل سکیں ، اور پھر رواں سال اسی فلم کا دوسرا پارٹ بنا تو اس نے اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھائے ، ان کی پہلی دو فلموں کو فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا ۔
اداکارہ سوارا بھاسکر کی کامیابی کے راستے کھل گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































