منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

شاہ رخ کا پاکستانی مداحوں سے فلم”دل والے“دیکھنے کی اپیل

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے ”بالی ووڈ کنگ “شاہ رخ خان نے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے 18 دسمبرکو نئی آنے والی فلم ”دل والے “ دیکھنے کی اپیل کر دی۔شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “ کی تشہیری مہم کے دوران اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام ایک وڈیو ریلیز کی ہے جس میں اپنے لاکھوں پاکستانی پرستاروں کے نام سلام بھیجتے ہوئے آنے والی نئی فلم کی تاریخ بتائی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی آس کی یہ فلم ضرور دیکھیں۔سرحد کے اس پار پاکستانی پرستاروں کے نام اپنے وڈیو پیغام میں ”کنگ خان “ نے مسکراتے ہوئے سلام کہا ، شاہ رخ خان کو اندازہ ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان میں بھی ان کو دیوانگی کی حد تک چاہنے والے پرستاروں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے اسی لیے شاہ رخ خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ”دل والے “کی تشہیر کے لیے اپنے پاکستانی پرستاروں کے نام تشہیری وڈیو جاری کرتے ہوئے سرحد کے پار اپنے فینز اور چاہنے والوں کے نام سلام بھیجاہے اور فلم ”دل والے“ کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے ان کی پہلے فلموں کی طرح ”دل والے“ کو پذیرائی چاہی ہے۔دوسری طرف دو روز قبل اس فلم کے جاری کردہ گانے ” جانم جانم “ کی بھی یو ٹیوب پر خوب پزیرائی ہوئی ہے اور مداحوں میں پسند کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…