اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

”چنبیلی“ کی مائرہ خان کی نئی فلم ”بدل“ اگلے ماہ ریلیز ہوگی

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کی فلم ”بدل“ (Revenge of the worthless) 15) جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔جمال شاہ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم کی دیگر کاسٹ میں فردوس جمال، ایوب کھوسو، شامل خان، بلال خٹک، افتخار قیصر اور عبدالرحمان شامل ہیں۔ مائرہ خان جنہوں نے کیریئر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”جیسے جانتے نہیں“ سے کیا۔ اس میں جاندار ایکٹنگ پر انھیں متعدد ڈرامہ سیریلز مل گئیں۔ اداکاری کے ساتھ کمپیئرنگ بھی کر رہی ہیں۔ مائرہ خان نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلمیں بھی مختلف موضوعات پر بنائی جا رہی ہیں اور فلم بین بھی انھیں پسند کر رہے ہیں۔اس کی وجہ شاید فلم میکنگ میں آنے والوں کا تعلق ٹی وی سے ہی ہے اس لیے وہ چھوٹی اسکرین کی طرح بڑی اسکرین پر بھی کامیڈی، رومانٹک، ایکشن اور تھرل کے ساتھ سوشل موضوعات کا بھی انتخاب کر رہے ہیں۔ ماضی میں ہماری فلمیں یکسانیت کا شکار تھیں، اسکرپٹ سمیت کسی بھی شعبے پر توجہ نہیں دی گئی، جس نے اسٹوڈیو اور سینما انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ پوری دنیا میں فلم میکنگ میں ایک انقلاب آچکا ہے، اس کو ساتھ لے کر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔سنجیدہ کردار کرنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ کامیڈی سمیت ہر طرح کے کردار کرنا چاہتی ہوں اس بارے میں پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سے جب بھی پوچھا تو ان کا ایک ہی جواب ہوتا کہ تم سے بہتر یہ کوئی نہیں کر سکتا۔ ”بدل“ میرے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل سیاسی موضوع پر بنائی جانے والی فلم ”چنبیلی“ ریلیز ہو چکی ہے۔ اس میں بہترین Debut اداکارہ ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ ”بدل“ میں میرے کردار کو پسند کیا جائے گا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…