اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انتہا پسند ہندو شاہ رخ خان پر اثر کر گئے ،ناکامی کے ڈر سے پھر گئے

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی)بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کے بعد اب پہلو تہی سے کام لینے لگے۔اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ انھیں ہندوستان میں کبھی بھی عدم برداشت جیسے مسائل کا سامنا نہیں رہا۔واضح رہے چند روز قبل اداکار کی طرف سے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے خلاف بیان دیا گیا تھاجس پر انھیں شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔ میڈیا کی طرف سے عامر خان کے متنازعہ بیان پر اظہار خیال کے سوال پر شاہ رخ خان نے واضح طور پر کہا کہ وہ عامر خان کے بیان کے متعلق کوئی بات کرنا ضروری خیال نہیں کرتے۔ اداکار نے کہا میں صرف اپنے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے بطور ہندوستانی اداکار ہمیشہ عزت ملی۔انکا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوری ریاست کے باشندے ہیں اور ہر کسی کو اپنی رائے کے اظہار کا مکمل حق حاصل ہے۔انکا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ہمیشہ سکھاتے ہیں کہ وہ علاقائی ،نسلی اور مذہبی مسائل کو نظر انداز کر تے ہوئے اپنی سوچ میں جدت لائیں۔زرائع کے مطابق اداکار کے حالیہ بیان میں تبدیلی کی بڑی وجہ انکی نئی آنے والی فلم دل والے کی کامیابی سے جڑی ہے-



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…