پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

معذور افراد کو سینما میں نظر اندازکیے جانے پر سلمان خان کا اظہار افسوس

datetime 2  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو دہلی(نیوز ڈیسک ) سپر سٹار سلمان خان کی طرف سے منگل کے روز انکی فلم ”بجرنگی بھائی جان “کو پہلے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فار پرسنز ود ڈس ابیلٹیز میں دیکھنے آنے والے معذور افراکیلئے ویڈیو پیغام بھیجا گیا۔اداکار نے ویڈیو پیغام میں گونگے بہرے اور جسمانی معذور بچوں کے ساتھ خطاب کیا۔ اداکا رکاکہنا تھا کہ وہ آج تک معذور افراد کو سینما جیسی جگہ سے دور رکھنے کی وجوہات سمجھ نہیں پائے ہیں۔49سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ ایسے افراد جن میں کسی حس یا جسمانی اعضائ کی کمی ہے انکے لئے پہلی مرتبہ تقریح کا سامان پیدا کیا گیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انھیں یہ دیکھ کر کبھی اچھا نہیں لگا جب معذور افراد کیلئے سینما میں کسی قسم کی سہولت کا انتظام نہیں ہوتا کہ وہ وہیل چیئر سمیت اندر داخل ہو سکیں۔ انھوں نے کہا کہ سینما ہمارے ملک کا کلچرہے اور اس پر ہر ہندوستانی کا حق ہے کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہو۔واضح رہے اس فلم فیسٹیول میں 40 ملکی اور بین الاقو امی ،16شارٹ 14ڈاکومنٹریز 7فکشن 10 فیچر فلمیں گونگے بہرے اور جسمانی معزور افراد کو خصوصی طور پر دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…