پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

تم ہی تو ہو“ میں چیلجنگ کردار کر رہی ہوں، متیرا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: اداکارہ متیرا نے کہاہے کہ لوگوں کی اپنے بارے مین باتوں کی کوئی پروا نہی، کرتی۔ ”تم ہی تو ہو“ میں چیلجنگ کردار کر رہی ہوں، سنگیتا کی ہدایتکاری میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ”ایکسپریس“ سے گفتگوکے دوران کیا۔ متیراکا کہنا تھا کہ فن کسی کی میراث نہیں اور نہ ہی کسی انسٹیٹیوٹ سے ڈگری شوبز انڈسٹری میں کامیابی کی ضمانت ہوتی ہے۔ شوبز میں جتنے بھی نامور فنکار ، گلوکار ، موسیقار ، رائٹر، ڈائریکٹر آئے ان میں سے اکثریت اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بل بوتے پرمقام بنایا۔ پاکستان میں تو ایکٹنگ سمیت دیگر شعبوں میں تربیت دینے کے لیے باقاعدہ کوئی ادارہ نہیں ہے، اب کچھ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروںمیں یونیورسٹی لیول پر ایکٹنگ اور فلم میکنگ کوپڑھایا جانے لگا ہے۔لیجنڈ فنکار ہی ہمارے لیے انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتے ہیں جن کی ایکٹنگ اور کام کو دیکھ کر رہنمائی لے رہے ہیں۔ گائیکی کے ساتھ ایکٹنگ کی طرف آنے کا فیصلہ کافی سوچ بچار کے بعد کیا، کیونکہ گلوکاری کے دوران ہی اداکاری اور ماڈلنگ کی آفرز ہونے لگیں۔
بھارتی پنجابی فلم ” ینگ ملنگ“ میں آئٹم سانگ ”لک چہ کرنٹ“ کیا ،اس کے بعد ہمایوں سعید کی ”میں ہوں شاہد آفریدی“ دوسری فلم تھی۔زیرتکمیل فلم ”تم ہی تو ہو“ پہلا پروجیکٹ ہوگا ، جس میں باقاعدہ رول کر رہی ہوں۔ اس کا کریڈٹ سنگیتا کو دوں گی جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے اتنے اہم رول میں لیا ہے۔ متیرا نے کہا کہ اپنے لیے خوش قسمتی سمجھتی ہوں کہ مجھے فلم انڈسٹری کی اتنی باصلاحیت ہدایتکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے کردار پر بھرپور محنت کر رہی ہوں کیونکہ یہ میرے لیے کسی چیلجنگ سے کم نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ ایکشن کا ری ایکشن ہوتا ہے آپ کسی کی عزت کریں گے تو وہ بھی آپ کو عزت دے گا۔ مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں کہ کوئی میرے بارے میں کیا کہہ اور سوچ رہا ہے،میری توجہ صرف اپنے کام پر ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ معمر رانا کی بطور ڈائریکٹر فلم ”سکندر“ بھی سائن کی ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…