منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

انتہاءپسندی نے اپنا کام کردکھایا،عامر خان بھارت چھوڑ کر اہم ملک پہنچ گئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اداکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان امریکا پہنچ گئے۔بالی ووڈ اداکارعامرخان نے ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اورعدم برداشت کے باعث ملک چھوڑنے پرغورسے متعلق بیان دیا تھا جس پرانتہا پسند ہندوو¿ں نے ملک میں ہنگامہ برپا کیا جس کے بعد بی جے پی اور شیوسینا نے ان سے بھارت چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا تاہم اب مسٹر پرفیکشنسٹ بھارت سے امریکا پہنچ چکے ہیں۔خبریں گردش کررہی ہیں کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی انتہا پسندی کے پیش نظرعامر خان اپنی اہلیہ کرن راو¿ اور بیٹے آزاد کے ہمراہ امریکا گئے ہیں واضح رہے کہ عامر خان نے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غور کرنے پر مجبور کردیا ہے جس کے بعد انتہا پسندوں کی جانب سے ان کے گھر پردھاوا بھی بولا گیا۔یہ واضح نہیں ہے کہ وہ اب امریکہ سے واپس بھارت جائیںگے یا نہیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…