ہفتہ‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2024 

فلم بین میری رنبیر کپور اور رنویرسنگھ کے ساتھ جوڑی پسند کرتے ہیں‘ دیپیکاپڈوکون

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ فلموں میں رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ ان کی جوڑی بہت پسند کی جاتی ہے لیکن رنبیر کے مقابلے میں رنویر کے ساتھ ان کا تعلق کچھ مختلف ہے۔ممبئی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم باجی راو¿ مستانی کی پوسٹر لاو¿نچنگ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے دیپیکا پدوکون نے کہا کہ فلم بین ان کی رنبیر کپور اور رنویر سنگھ دونوں ہی کے ساتھ جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ درحقیقت ان کی کسی کے ساتھ جوڑی کی نوعیت اس فلم میں ادا کئے گئے کرداروں پر منحصر ہے۔ اگر انہوں نے رنبیر کے ساتھ یہ جوانی ہے دیوانی اور تماشا میں کام کیا ہے تو اس میں ہمارے درمیان تعلق الگ نظر آتا ہے، اسی طرح رام لیلا اور باجی راو¿ مستانی میں رنویر سنگھ کے ساتھ بڑی اسکرین پر ان کے درمیان تعلق الگ نوعیت کا دکھائی دیتا ہے۔دیپیکا پدوکون کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر اور رنویر دونوں ہی کے ساتھ کام کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی لیکن اگر جوڑی کی بات کی جائے تو رنویر کے ساتھ ان کا تعلق الگ نوعیت کا نظر آتا ہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپیکا پدوکون کے درمیان بہت گہری قربت تھی لیکن اب رنبیر اور کترینہ کیف ایک ساتھ ہیں اور رنویر کپور دیپیکا سے اپنی محبت کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔

مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



کالم



مبارک ہو


مغل بادشاہ ازبکستان کے علاقے فرغانہ سے ہندوستان…

میڈم بڑا مینڈک پکڑیں

برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…