ممبئی(نیوز ڈیسک) فلموں میں گالیوں کا استعمال روکنے کے مرکزی فلم سینسر بورڈکے فیصلے کی مذمت کرنے والی ادکارہ و سماجی رکن شبانہ اعظمی نے سینسر بورڈ شپ کے برطانوی نظام کو تیا گنے و امریکی نظام کو اپنانے کی اپیل کی ہے ۔ بورڈ کے صدر پنکج نہلانی نے فلموں میں ناخوشگوار الفاظ کے استعمال کو روکنے والا ایک متنازعہ تعلقی فرمان جاری کیا ہے۔ ان کے اس فرمان سے کئی فلمی ہستیاں حیران ہیں ۔ انہوں نے مایوسی ظاہر کی ہے۔ شبانہ انہیں میں ایک ہیں۔ شبانہ کا خیال ہے کہ سینسر بورد کا کام فلمز پاس کرنا ہے نہ کہ مناسب عمر کے مطابق ان میں کاٹ چھانٹ کرنا‘ شبانہ نے جمعرات کو ’’قصہ ‘‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر کہا کہ میرے خیال سے یہ بہت ضروری ہے کہ ہم برطانوی نظام کو ترک کردیں ‘ اس کی بجائے ہمیں امریکی نظام اپنانا چاہیے۔