جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

اب درختوں کے گرد ناچنے والا کردار نہیں کرنا‘ کاجول

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی ( نیوز ڈیسک )کاجول نے شاہ رخ کے ساتھ آخری فلم مائی نیم از خان میں ادکاری کی تھی ۔ بالی ووڈ کی بہترین ادکاراؤں میں شمار ہونے والی ادکارہ کاجول شادی اور پھر ماں کے بعد بڑے پردے سے ایک عرصے سے دور رہی ہیں۔ تاہم اس دوران بھی وہ بعض کمپنیوں کے ساتھ اشتہار سے منسلک رہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب کاجول جلد ہی اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت ایک فلم کی شوٹنگ جولائی سے شروع کر رہی ہیں۔ اداکارہ کاجول کے خیال میں سب سے مشکل دور ماں کی ذمہ داریاں نبھانے کا دور ہوتا ہے۔ کاجول خواتین اور مرد دونوں کو بچوں کی دیکھ بھال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ بچے آپ کو زیادہ ذمہ دار بنا دیتے ہیں۔ بالی ووڈ میں حمل سے ہونے بات چھپانے کے سوال پر انہوں نے کہا ہم جس پروفیشن میں ہیں وہاں اپنی صورت پر توجہ دینا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ ایسے میں جب ہم باہر آتے ہین اور پیٹ باہر نکلا ہوا نظر آتا ہے تو خود کو عجیب محسوس ہوتا ہے۔ تاہم کاجول نے عام خواتین کو بھی ان میں شامل کرتے ہوئے کہا کہ ایسا صرف ادکاراؤں کے ساتھ ہی نہیں ہے بلکہ عام لڑکیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ کاجول فلم اداکارہ تنوجا کی بیٹی ہیں شادی کرنے اور ماں بننے کے بعد اداکاراؤں کو کام کم ملنے کے سوال پر کاجول نے کہا کہ مجھے تو اس قسم کی دقت پیش نہیں آئی۔ تاہم انہوں نے اس سرے سے مسترد بھی نہیں کیا اور طنزاً کہا یہ وقت فلم انڈسٹری کانہیں ہے بلکہ یہ معاشرے کی سوچ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بڑی عمر کا مرد اور چھوتی عمر کی خاتون اور کم عمر کے مرد کی جوڑی کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔ کاجول نے ادکار اجن دیوگن سے شادی کی ۔ کاجول نے اب تک کے اپنے کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب چار گانوں کیساتھ درختوں کے پیچھے ناچنے والے کردار کرنے کی خواہش نہیں۔ اب کچھ اچھی تجاویز ملیں گی تو ہی مجھے قبول ہوں گی۔ ہوم پروڈکشن کی ذمہ داری کے بارے میں کاجول کا کہنا کہ فی الحال تو سب کچھ اجے ہی سنبھال رہے ہیں۔ مجھے اتنا وقت نہیں ملتا۔



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…