جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میری اگلی فلم بلاول بھٹو پر نہیں، راہول بھٹ

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اداکار راہول بھٹ اپنی اگلی دو فلموں میں دو مختلف سیاست دانوں کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔تاہم، راہول نے ان قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا کہ ان کے دونوں کردار نامور سیاست دانوں راہول گاندھی اور پاکستان کے بلاول بھٹو کی زندگی سے متاثر ہوں گے۔راہول کا کہنا ہے کہ وہ سدھیر مشرا کی فلم ‘اور دیوداس’ میں ایک سیاست دان کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔ یہ فلم جدید دور کے دیوداس کے گرد گھومے گی’۔راہول نے اپنی دوسری فلم میں بلاول بھٹو سے اپنے موازنے پر حیرت ظاہر کی۔راہول نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک کپور کی بطور ہدایت کار پہلی فلم میں وہ ایک پاکستانی سیاست دان کے جانشین بیٹے بنیں گے۔اس فلم میں ان کے ساتھ کترینہ کیف، ریکھا، اجے دیو گن اور ادیتہ رائے کپور بھی نظر آئیں گے۔راہول نے تسلیم کیا کہ لوگ دونوں فلموں میں ان کا موازنہ کر رہے ہیں لیکن انہیں اس کی پروا نہیں کیونکہ فی الحال وہ اپنے کیریئرکے ‘موجودہ بہترین دور’ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ہندوستان میں ایک سینئر سیاست دان کے داماد راہول بھٹ نے بتایا کہ فلم ‘اگلی’ کی ریلیز کے بعد چیزوں میں زبردست مثبت تبدیلی آئی اور ان کا مایوس کن ماضی دھندلا رہا ہے۔راہول کے مطابق ‘مجھے نا صرف نقادوں نے سراہا بلکہ کئی اچھے اسکرپٹ بھی ملے’۔’میں نے اچھا کام نہ ملنے پر آٹھ سال پہلے اداکاری چھوڑ دی تھی۔ میں بہت مایوس تھا لیکن اتنا طویل عرصہ انتظار کا مجھے بہت اچھا پھل ملا’۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…