جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کترینہ کے غصے نے میک اپ مین کو پروڈیوسر بنا دیا

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کترینہ کیف کے میک اپ آرٹسٹ سبھاش سنگھ کے معاملے میں یہ بات درست نظر آتی ہے۔کترینہ نے حال ہی میں سبھاش کو ایک شوٹنگ میں دیر سے آنے پر چلتا کر دیا۔گیارہ سال تک کترینہ کا میک آرٹسٹ رہنے والے سبھاش کو کچھ دنوں تک کام نہ ملا تو انہیں اپنا پروفیشن بدلنے پر غور کرنے کا موقع ملا۔سبھاش نے اب پروڈیوسر بنتے ہوئے ایک ہندی فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ہدایت کار مراٹھی فلمساز جیانتھ گلاٹر ہوں گے۔فلم کی عکس بندی اگلے مہینے شروع ہوگی اور اس کا موضوع فلمی صنعت میں کام کرنے والے افراد کے مسائل پر مبنی ہوگا۔سبھاش کے مطابق، فلم کے لیے جوہی چاو¿لہ، شبانہ عظمی، دیویا دتہ اور انوپم کھیر کو سائن کر لیا گیا جبکہ ایک خصوصی کردار کےلیےایک ‘سٹار اداکار’ سے بات چیت بھی جاری ہے۔جب سبھاش سے پوچھا گیا کہ آیا وہ سٹار رنبیر کپور تو نہیں ؟ اس پر انہوں نے کہا ‘ضرورت پڑنے پر ان سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ انکار نہیں کریں گے’۔اور کترینہ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس سوال کے جواب میں سبھاش نے خاموش رہنا ہی بہتر سمجھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…