ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

شادی کے بعد سوہا علی خان نے اہم فیصلہ کر لیا

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم انڈسٹری سے کوئی وقفہ نہیں لیااور شادی کے بعد بھی فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔ممبئی میں ایک تقریب کے دوران شرکا کے سوالات کے جواب میں سوہا علی خان کا مزید کہنا تھا میں اس وقت بھی فلموں میں کام کررہی ہوں اور کچھ عرصہ قبل ہی میری فلم ”31 اکتوبر “ کی عکس بندی ختم ہوئی ہے اور ان دنوں اس کی پوسٹ پروڈکشن پر کام جاری ہے جب کہ کچھ ہی دنوں میں فلم ”گھائل“ کے سیکوئل ”گھائل ونس اگین “ کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ یہ ایک ایکشن فلم ہے جس میں مجھے سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے اور میں اس فلم سے خود کو بہت آگے جاتا دیکھ رہی ہوں۔سوہا علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اپنے شوہر کنال کھیمو کے ساتھ پہلے بھی 2 فلمیں کرچکی ہوں۔ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اور میری خواہش ہے ان کے ساتھ مزید فلمیں کروں مگر اس کے لیے اسکرپٹ بہترین ہونا چاہیے۔ فلم 31اکتوبر کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سوہا علی خان نے کہا کہ جیسے ہی میں نے اسکرپٹ سنا تو کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کردیا کیونکہ اس میں میرا کردار ایسا ہے جسے میں ہمیشہ سے کرنے کی خواہش رکھتی تھی۔ میرا کردار حقیقی زندگی پر مبنی ہے جس کے لیے مجھے پنجابی زبان سیکھنا پڑی اور فلم کی زیادہ تر شوٹنگ دیہات میں کی گئی ہے اور یہ ایک ایسا کردار ہے جو ہمیشہ میری یاد میں محفوظ رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…