جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی فلمیں بھارتی سنیما گھروں میں چلنی چاہئیں،نصیرالدین شاہ

datetime 25  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا کہ تھیٹر لوگوں میں رابطے کا ذریعہ ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا اسٹیج کی عزت ماتھے ٹیکنے سے نہیں ہوتی اس کے لیے پسینہ بہانا ہوگا۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں یوتھ فیسٹیول ،تھیٹر ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آرٹس کونسل کے سیکریٹری احمد شاہ ،صدر اعجاز احمد فاروقی ،جوائنٹ سیکریٹری ہمامیر ،خازن شہناز صدیقی،گورننگ باڈی کے اراکین اقبال لطیف ،کاشف گرامی، ڈاکٹر ایوب شیخ ،ثمینہ کمال ودیگربھی موجود تھے۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کی زندگی بہت اکیلی ہوتی ہے جو کچھ آپ نے سیکھنا ہے وہ آپ کو خود ہی بٹورنا ہوگا۔فلم لوگوں کو آئس کریم کی طرح تیار ملتی ہے جب کہ تھیٹر انسان کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے جس کے باعث لوگ تھیٹر دیکھنے نہیں آنا چاہتے یہ کڑوی گولی ہمیں کھانی پڑے گی۔اس موقع پر سیکریٹری آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے نصیر الدین شاہ کو آرٹس کونسل کی اعزازی ممبر شپ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نصیرالدین شاہ کو اسکول کالجوں سے آنیوالے نوجوانوں کو تربیت کے لیے بلایاجائے گا۔ دریںا ثنا گفتگو کرتے ہوئے نصیرالدین شاہ نے کہا کہ جس طرح بھارتی فلمیں پاکستانی سنیماو¿ں میں دکھائی جارہی ہیں اور لوگ انھیں پسند کررہے ہیں پاکستانی فلموں کی بھارتی سنیماو¿ں میں نمائش ہونی چاہیے۔بھارتی عوام بھی پاکستانی فلمیں بھارتی اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کے ٹیلی ویڑن اداکار بھارت میں بے حد مقبول ہیں بھارتی فلم پروڈیوسرز بھی پاکستانی فنکاروں سے بے حد متاثر ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں متعدد بار پاکستان آچکا ہوں۔ مجھے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے میں نے اسے قبول کرلیا ہے میں اس سال کے آخر میں پاکستان آکر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لوں گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…