ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کے چلبل پانڈے جی کو نو انٹری کے سیکوئل کا اسکرپٹ اتنا پسند آیا کہ پھر سے اس فلم میں کام کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔دبنگ خان نے ہدایتکار انیس بزمی کو پہلے اس سیکوئل میں کام کرنے کے لیے صاف منع کر دیا تھا لیکن ڈائریکٹر فلم کا اسکرپٹ لے کر سلمان خان کے پاس پہنچ گئے جنھیں کہانی ایسی بھائی کہ وہ اب نو انٹری کے سیکوئل میں کام کر نے کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔دبنگ خان ان دنوں کک ٹو کا بھی اسکرپٹ لکھ رہے ہیں اور سلمان کی انٹری سے نو انٹری کے یہ حصہ اور بھی زبردست ہو جائے گا۔