ممبئی: بھارتی ادکارہ پرنکا چوپڑا کو 2015ء کی خوبصورت ترین ادکارہ قرار دے دیا گیا ‘ دپیکا پڈوکون دوسرے نمبر پر ‘ سونم کپور تیسرے اور شردھا کپور چوتھے نمبر پرہیں ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کئے گئے عوامی سروے کے مطابق پریانکا چوپڑا کو سب سے زیادہ لوگوں نے بھارت کی پرکشش اور حسین ترین ادکارہ قرار دیا ہے۔ خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں کنگنا رناوت پانچویں نمبر ہیں۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے 2000ء میں عالمی ملکہ حسن کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔