بالی ووڈ کے جانے مانے ہیرانیل کپور کی بیٹی سونم کپور دپیکا پاڈوکون کے سامنے بدقسمت رہی ہیں۔ کیونکہ جو کامیابی دپیکا پاڈوکون نے حاصل کی وہ سونم کپور سے کوسوں دور ہے ۔ اپنے ساتھ سال کے فلمی کئیریر میں سونم کپور نے جن بارہ فلموں میں کام کیا ہے وہ کامیاب نہیں رہیں اور یہ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں۔ جبکہ سونم کپور کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دپیکا پاڈوکون کا بھی فلمی کیئریر سات سال کا ہی ہے اس دوران میں دپیکا نے بیس سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ ان فلموں نے نہ صرف دپیکا کو کامیابی دلائی بلکہ ایک الگ پہچان بھی بخشی ۔ اذج دپیکا بالی ووڈ کی بلندی پر کھڑی نظر آتی ہیں تو سونم کافی نیچے اپنے کو محسوس کرتی ہیں۔ کامیاب فلموں میں آنے سے پہلے یہ سمجھا جارہا تھا کہ انیل کپور بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ادکارا ہین ان کی ایک الگ شناخت اور مقام ہے جس کا فائدہ سونم کپور کو مل سکتا ہے۔ لیکن ایسا نہین ہوا۔ کیونکہ سونم کپور اپنے والد انیل کپور کے مشورے کے بغیر ہی فلمیں سائن کرتی گئیں ان سے کسی طرح کی رائے لینا انہوں نے گوارہ نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ جس راستے پر چلتی گئیں وہ راستہ انہیں منزل سے دور کرتا گیا ۔ سونم کپور کو آج اس بات کا کافی ملال ہے کہ گر انہوں نے اپنے والد سے مشورہ کر لیا ہوتا تو آج ان کا فلمی کیئریر روشن ہوتا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
-
روانگی سے قبل امریکی عملے نے چینی حکام کی دی گئی ہر چیز وہیں پھینک دی
-
گرمیوں کی طویل چھٹیوں پر نجی سکولز کے اعتراضات، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
تبو نے بالی ووڈ کی خوفناک حقیقت بے نقاب کردی
-
بھارت اور یو اے ای کے بڑے معاہدے سامنے آگئے
-
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی اور 17 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کے کتنے امکانات ہیں؟ اہم پیشگو...
-
کاروباری اوقات میں نرمی کا اعلان
-
سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
-
سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، تحقیقات کا اعلان
-
انمول پنکی کا ذاتی فلیٹ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
-
لاہورمیں 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے
-
دبئی کی بجٹ ائیرلائن نے پاکستان کے 3 بڑے شہروں کیلئے پروازیں معطل کر دیں
-
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا
-
ڈرگ ڈیلر انمول پنکی کے معاملے پر مریم نواز کا ایکشن



















































