جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سلیمان اور دپیکا کی جوڑی بہت جلد فلموں میں نظر آئے گی

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا ہاتھ جس آرٹسٹ کے سر پر ہو اس کی فلمی گاڑی تیزی سے دوڑنے لگتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام ہیروئنیں اپنے دل میں خواہش رکھتی ہیں کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک عدد فلم ضرور کریں۔ اس معاملے میں دپیکا پاڈوکون ابھی بدقسمت ہی رہیں ہیں۔ وہ بالی ووڈ میں لمبا عرصہ گزارنے کے باوجود سلمان خان جیسے ادکار کے ساتھ صرف اس لیے کبھی نظر نہیںآئیں کہ انہیں شاہ رخ خان کے نزدیک سمجھا جاتا ہے۔ شاہ رخ خان اور سلمان کے درمیان من مٹاؤ کی خبریں برسوں میڈیا کی سرخیوں میں رہی لیکن اب ان دونوں بڑے ادکاروں میں دوستی ہو گئی ہے تو ایسے میں دپیکا کی مراد پوری ہو سکے گی۔ یہی سوال باقی ہے۔ ابھی تک کم ہی کامیاب ہیروئنیں ہیں جن کے ساتھ سلمان کی جوڑی نہ بنی ہو۔ دپیکا پاڈوکون وہ ایسی ایکٹریس جنہیں لوگ سلمان خان کے ساتھ نہیں دیکھ سکے ہیں۔ اگرچہ ڈائریکٹر پروڈیوسر کی طرف سے کافی کوششیں کی گئی کہ دیپکا اور سلمان کو لے کر فلم بنائی جائے لیکن کسی وجوہات سے یہ بیل منڈیر نہیں چڑھ سکی۔ بالی ووڈ میں ہمیشہ چرچا رہ اکہ دیپکا سلمان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ لیکن سلمان کبھی دیپکا کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں دکھائی کیونکہ اس وقت دپیکا شاہ رخ خان کے کافی قریب مانی جاتی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ پروڈیوسر دائریکٹر سورج بڑجاتیا کی فلم پریم رتن دھن پایو میں سلمان خان کی ہیروئن دیپکا کو لینے کی باتیں سامنے آئی تھی لیکن آخر کار دیپکا کی مضبوط حریف سونم کپور فلم کی ہیروئن بنیں۔ ایک وقت ایسا تھا جب دیپکا کو شاہ رخ خا ن کی ہیپی نیو ائیر اور سلمان کان کی کک قریب قریب ایک ساتھ آفر کی گئی تھی لیکن دیپکا پاڈوکون نے شاہ رخ خان کی فلم ہیپی نیو ائیر کو ترجیح دی تھی۔ ایسے میں سلمان خان کا ناراض ہونا فطری تھا۔ اس ناراضگی سے دیپکا اور سلمان کے قریب آنے کے امکانات کو جھٹکا لگا۔ بعد میں سلمان خان کی کک میں جیکلن فرنڈیز کا فلمی کیئریر جو قریب قریب ٹھہرا ہوا محسوس ہو رہا تھا آگے بڑھنے لگا۔ اب جب دپیکا کو اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے اور وہ سلمان خان کے قریب آنا چاہتی ہیں تو ایسے میں یہ امید کی جارہی ہے ان کی جوڑی فلموں میں بہت جلد نظر آئے گی۔ اس لیے بہت جلد دیپکا اور سلمان کی جوڑی کسی فلم میں نظر آتی ہے تو حیرت کی بات نہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…