بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

کرسٹین سزر ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی امریکی ادکارہ

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرسٹین اسٹیورٹ وہ پہلی امریکی ادکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے فرانس کا باوقار سیزر ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ سیزر ایوارڈ فرانس میں آسکر ایوارڈ کا ہم پلہ تصور کیا جاتا ہے ۔ انہین فلم ’’کاؤ ڈس آف سلز ماریا‘‘ میں ان کی اداکاری پر بہترین معاون ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔ سیزر ایوارڈ ز کی شام فلم ’’ٹمبکٹو‘‘کے نام رہی کیونکہ اس فلم کو بہترین فلم کے ساتھ سات ایوارڈز ملے اور ان میں بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ اس فلم میں شمالی مالی کو پیش کیاگیا ہے جو اسلامی جنگجوؤں کے زیر اقتدار ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلم آئندہ اتوار کو منعقد ہونے والی آسکر تقریب میں بہترین غیر ملکی فلم کے زمرے میں نامزاد ہے۔ امریکی اداکارہ سٹیورٹ نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے فرانسیسی میں کہا ہے مجھے تم سے محبت ہے جولیئٹ ۔ واضح رہے کہ جولیئٹ بنو شے فلم مین ان کی ساتھی ادکارہ ہیں اس کے بعد انہوں نے فرانسیسی فلم سازوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے ورائٹی میگزین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس مین لوگ جس قسم کی فلم بناتے ہیں وہ ہالی ووڈ میں بنائی جانے والی فلموں سے بہت مختلف ہوتی ہیں اور میں یہاں کی فلم کو ترجیح دیتی ہوں۔ اس ایوارڈ تقریب میں ایک دوسرے امریکی ادکار کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ امریکی ادکار شان پین کو فلموں مین ان کی گران قدر خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈحاصل کرنے کے بعد موقعے پر تیار کیے گئے اپنے خطاب میں ٹمبکٹو کے ڈائریکٹر عبدالرحمن سیسا کو نے گزشتہ اسلام پسند کی جانب سے ہونے والے تباہ کن حملے کے پیش نظر فرانس کو ایک شاندار ملک کے طور پر یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تہذیب کا کوئی تصادم نہیں ہے۔ یہاں تہذیب کا سنگم ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…