ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے چھوٹی سکرین پر جلوہ گر ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ انوشکا شرما جو اپنی نئی فلم ”این ایچ ٹین” کی پرموشن میں مصروف ہیں اس دوران اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے چھوٹی سکرین پر آنے کی کوئی منصوبہ بندی کر رکھی ہے تو اس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی قسم کے تخلیقی موقع کو حاصل کرنے کی خواہش مند ہیں اگر انہیں مستقبل قریب میں چھوٹی سکرین پر اچھی سٹوری ملی تو وہ ضرور اس میں کام کرینگی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں