ہفتہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شاہد کپور کیساتھ ”اڑتا پنجاب“میں کام کرنا اچھا لگے گا:کرینہ

datetime 23  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ فلم “اڑتا پنجاب” میں شاہد کپور کیساتھ کام کرنا انہیں ہمیشہ کی طرح بہت اچھا لگے گا۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ ان دنوں ہر ایک کی زبان پر میرے اور شاہد کپور کے ایک بار پھر سکرین پر آنے کے چرچے ہیں اور یہ حقیقت بھی ہے کہ ہم دونوں “اڑتا پنجاب”میں ایک ساتھ کام کررہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ فلم کے دوران ہم دونوں کو ایک ساتھ سکرین پر آنے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شاہد کپور ایک اچھے اداکار ہیں اور ان کیساتھ ماضی میں بھی کام کرنا مجھے بہت اچھا لگا اور یقیناً اب بھی بہت مزا آئے گا۔کرینہ نے مزید کہا کہ وہ ہفتہ کو ڈائٹنگ نہیں کرتیں اور اپنی من پسند چیزیں کھاتی ہیں جبکہ اتوار تا جمعہ سخت ڈائٹ کا معمول اپنائے ہوئے ہیں یعنی میٹھے ،چکنائی اور روٹی سے مکمل پرہیز۔کرینہ کی حالیہ ریلیز فلم سنگھم ٹو تھی جس میں اجے دیوگن کے مدمقابل انکی جوڑی کو شائقین نے خوب سرا ہا تھا اور فلم نے سو کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…