نیویارک(این ای آئی )مشہور ریاضی دان اور طبعیات دان سر آئزک نیوٹن کے 300 برس سے زائد عرصہ قبل لکھے گئے خط میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کا اختتام کب ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1704 میں لکھے گئے خط میں نیوٹن نے ریاضی کی متعدد کیلکیولیشنز کی مدد سے یہ بتانے کی کوشش ہے کہ یہ دنیا 2060 میں ختم ہوجائے گی۔مذہبی سمجھ رکھنے والے سر آئزک نیوٹن نے دنیا کے ختم ہونے کے متعلق پیش گوئی انجیل مقدس کے متعلق اپنے پروٹیسٹنٹ نقطہ نظر کے اعتبار سے کی تھی۔نیوٹن نے ریاضی کا استعمال کرتے ہوئے انجیلِ مقدس میں بیان کی گئی تاریخوں کا حساب لگایا اور بیان کی گئی قیامت کی پیش گوئی کی جو کہ اکیسویں صدی کے وسط میں سامنے آئی۔انہوں نے 800 عیسوی کو کلیسا کو باقاعدہ ترک کرنے کے آغاز کے طور پر قرار دیا اور اس ہی برس مقدس رومی سلطنگ کی بنیاد پڑی۔ بعد میں انہوں نے حساب لگایا کہ دنیا اس بنیاد پڑنے کے 1260 برس بعد تک باقی رہے گی۔