منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

زمین کی گہرائی میں ڈونٹ نما پراسرار شے دریافت

datetime 9  ستمبر‬‮  2024 |

کنبیرا(این این آئی) آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو)کے سائنس دانوں نے زیر زمین ہزاروں کلومیٹر گہرائی میں مائع مرکز کے اندر ڈونٹ کی شکل کا ایک علاقہ دریافت کیا ہے، جو ہمارے سیارے کے مقناطیسی فیلڈ کے متعلق مزید بہتر فہم فراہم کر سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ اے این یو سیسمولوجسٹ کے مطابق زمین کے مائع مرکز کے اندر کی ساخت صرف نچلی سطح پر پائی جاتی ہے اور یہ خط استوا کے متوازی موجود ہوتی ہے۔

جس کے متعلق سائنس دانوں کو اب تک کچھ معلوم نہیں تھا۔زمین کی دو بنیادی پرتیں ہوتی ہیں: اندرونی کور، ایک ٹھوس پرت، اور بیرونی کور، ایک مائع پرت ہوتی ہے۔ زمین کے مرکز کے ارد گرد مینٹل ہے۔ حال ہی میں دریافت ہونے والا ڈونٹ نما علاقہ زمین کے بیرونی مرکز کے اوپری حصے میں ہے، جہاں مائع کور مینٹل سے ملتا ہے۔

تحقیق کے شریک مصنف اور اے این یو کے جیوفزسٹ پروفیسر ہرووجے تکلکیچ کا کہنا تھا کہ نئے دریافت ہونے والے علاقے میں باقی مائع بیرونی کور کے مقابلے میں سامنے آنے والی زلزلے کی لہریں سست ہوتی ہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خطہ استوائی سطح کے متوازی ہے، نچلے طول و عرض تک محدود ہے اور اس کی شکل ڈونٹ جیسی ہے۔ ہم ڈونٹ کی صحیح موٹائی نہیں جانتے ہیں، لیکن ایک اندازے کے مطابق یہ کور مینٹل کی سرحد سے چند سو کلومیٹر نیچے موجود ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…