بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

چین، کووڈ19کی سینسر شدہ کہانیاں محفوظ کرنیوالے تین انٹرنیٹ ایکٹوسٹ لاپتہ

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)بیجنگ سے تعلق رکھنے والے 3 انٹرنیٹ ایکٹوسٹ لاپتہ ہوگئے ہیں جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں پولیس نے کورونا وائرس سے متعلق سینسر شدہ خبروں کو آن لائن محفوظ کرنے پر حراست میں لیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق چین کو وائرس کے پھیلا کو روکنے کی حکمت عملی اور سب سے پہلے کورونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر کو

سزا دینے پر تنقید کا سامنا ہے۔چین می، کائی وی اور ان کی گرل فرینڈ نے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم گِٹ حب پر ایک عوامی جائزے کے منصوبے میں حصہ لیا تھا۔چین می کے بھائی کے مطابق تینوں افراد 19 اپریل کو لاپتہ ہوئے تھے۔رضاکارانہ طور پر کیے گئے اس منصوبے کا نام ٹرمائنسز 2049 تھا جس میں ان مضامین کو محفوظ یا گیا تھا جنہیں چین کی جارحانہ آن لائن سینسر شپ کے نتیجے میں مین لینڈ کے خبررساں اداروں اور سوشل میڈیا سے بلاک یا انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔بیجنگ کے ضلع شاینگ پولیس کی جانب سے زیر حراست 3 میں سے 2 انٹر نیٹ ایکٹوسٹ کائی وی اور ٹینگ کے اہلِ خانہ کو ملنے والے نوٹس کے مطابق ان پر جھگڑے کرنا اور اشتعال دینے کا الزام عائد کیا گیا اور وہ اس وقت ایک مخصوص مقام پر نگرانی میں ہیں۔دوسری جانب چین کون کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے 26 سالہ چھوٹے بھائی کی حراست کے حوالے سے شا ینگ پولیس کی جانب سے باضابطہ تصدیق کا انتظار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کائی وی اور ٹینگ کو بھی اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب چین می کو حراست میں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چین اور کائی وی نے ٹرمائنسز 2049 منصوبے میں حصہ لیا تھا، ہمیں شبہ ہے کہ ان کی گرفتاری کا تعلق بھی اسی منصوبے سے ہے۔مذکورہ منصوبے میں حالیہ مہینوں کے دوران شائع ہونے والی بہت سے حساس کہانیاں مثلا ووہان کے شہریوں کے ذاتی بیانات اور ووہان کے سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹر آئی فین کا ایک بدنام انٹریو بھی شامل تھا جو سب سے پہلے وائرس سے خبردار کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…