منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ‎، پاکستان میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستانی حکام کی جانب سے ٹوئٹر سے مواد ہٹانے کی درخواستوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں 200 سے زائد درخواستیں کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے جاری کی گئی ٹرانسپیرنسی رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوری 2019 سے جون کے درمیان حکومت نے مواد ہٹانے سے متعلق 273 درخواستیں ارسال کیں اور ٹوئٹر کو1798

پروفائلز رپورٹ کیں۔تاہم اس عرصے میں رپورٹ کی جانے والی پروفائلز کی تعداد 2300 سے کم ہوگئی لیکن اکاؤنٹ کی معلومات سے متعلق درخواستوں میں اضافہ ہوا۔ٹوئٹر نے کسی بھی اکاؤنٹ کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا بلکہ ٹوئٹر کی ٹرمز آف ریفرنس کی خلاف ورزی کرنے پر 234 اکاؤنٹس کا کچھ مواد ہٹادیا۔ اس سے قبل جولائی تا دسمبر 2018 میں ٹوئٹر نے 204 اکاؤنٹس کا مواد ہٹادیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے حکومت کی جانب سے مواد ہٹانے سے متعلق درخواستوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔2018 کے آخری چھ ماہ میں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایسی 192 درخواستیں جبکہ عدالتی حکم کے ذریعے ایک درخواست بھیجی گئی تھی۔رواں برس ٹوئٹر کو 8 درخواستیں عدالتی حکم کے ذریعے بھیجی گئیں، سرکاری درخواستوں میں حکومتی ایجنسیوں، پولیس کے محکموں اور عہدیداران کی جانب سے بھیجی گئیں تھیں۔ علاوہ ازیں پاکستان نے 2019 کے ابتدائی 6 ماہ میں انفارمیشن کی 23 اور اکاؤنٹس کی مخصوص معلومات کی 70 درخواستیں بھیجیں جبکہ گزشتہ برس معلومات سے متعلق 17 اور اکاؤنٹس کی معلومات کے حوالے سے 23 درخواستیں بھیجی گئی تھیں۔تاہم ٹوئٹر نے اکاؤنٹ انفارمیشن اور انہیں ختم کرنے سے متعلق تمام درخواستیں مسترد کردیں۔رواں برس حکومت نے 5 اکاؤنٹس کی فوری بندش کی درخواست بھی کی اور 5 اکاؤنٹس کی معلومات فراہم

کرنے کی درخواست بھی کی۔خیال رہے کہ جب ایسی درخواست کی جاتی ہے تو معیار پر پورا اترنے کی بنیاد پر ٹوئٹر، قانون نافذ کرنے والوں کو کچھ معلومات فراہم کردیتا ہے۔سال 2018 کے آخری 6 ماہ میں حکومت نے صرف 2 اکاؤنٹس کی فوری بندش سے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔علاوہ ازیں پاکستان نے گزشتہ برس کے برعکس اکاؤنٹس کے تحفظ(پریزرو) سے متعلق 8 درخواستیں دائر کیں۔ٹوئٹر نے پریزرویشن ریکوئسٹ سے متعلق بتایا کہ ‘ حکومتی ادارے یہ درخواستیں اس لیے کرتے ہیں تاکہ

ایک تفتیش سے متعلق معلومات سروس پروائڈر جیسا کہ ٹوئٹر کی جانب سے اس وقت تک سیو کرلی جائے جب تک وہ قانونی طور پر اس انفارمیشن کے حصول کے لیے درکار قانونی طریقہ کار سے متعلق ضروری اقدامات مکمل نہیں کرتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے مطابق ‘ پریزرویشن سے متعلق درست درخواست موصول ہونے تک ہم متعلقہ اکاؤنٹ کی تفصیلات90 روز تک عارضی طور پر سیو کرتے ہیں لیکن قانونی طریقہ کار مکمل ہونے سے پہلے اس کی تفصیلات کا اسنیپ شاٹ جاری نہیں کرتے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…