وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے زونگ ہیڈ کوارٹرز میں پاکستان کی پہلی5Gسروسز کا تجربہ کیا

28  اگست‬‮  2019

اسلام آباد (پ ر):خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن نے ملک کی معروف ٹیلی مواصلات کمپنی زونگ، چائنہ موبائل کی طرف سے پاکستان میں پہلی مرتبہ متعارف کرائی گئی5Gسروسز کازونگ ہیڈ کوارٹر میں باضابطہ تجربہ کیا۔ زونگ ہیڈ کوارٹر میں 5Gسروسز ٹیسٹ کے علاوہ ڈاکٹر خالد مقبول نے جناب وانگ ہوا،

چیر مین اینڈ سی ای او زونگ کے ہمراہ 5Gتجربہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔ اس سہولت مرکز پر جدید 5G سروسز کے استعمال کے متعلق سہولیات میسر ہیں ، جو کہ تابناک ڈیجیٹل فیوچر کی نوید دیتا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے 5Gسروسز کے تجربات میں زبردست کامیابی پر زونگ کو مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی نے پاکستان کو چند ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے جو کہ5Gسروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔یہ پاکستان اور زونگ کمپنی دونوں کے لئے باعث افتخار ہے۔ 5Gسروسز کے کامیاب تجربہ کے ساتھ ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت پاکستان کی ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کے حصول کے لئے بہت جلد ہم ملک کی ڈیجیٹلائزیشن کی ضروریات5Gٹیکنالوجی کے ذریعے پوری کی جائیں گی، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا۔پاکستان میں سب سے پہلے4Gسروسزمتعارف کروانے کے بعد زونگ نے پاکستان میں انتہائی جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے میں ہمیشہ سے سبقت لیے ہوئے ہے۔ ملک میں13ملین 4Gصارفین اور 11,000فو ر جی سائٹس کے ساتھ زونگ ملک کا سب سے بڑے نیٹ ورک کا حامل ہے، اور پاکستان میں 5Gسروسز کا بھی کامیابی کے ساتھ تجربہ کر لیا ہے۔ کمپنی کا اپنے صارفین کے لئے فراہم کردہ انتہائی جدید سطور پر قائم خدمات اور حل کے نظام نے ملک بھر میں مواصلات کے ڈھانچے کو ایک نئی جہت بخشی ہے۔اس موقع پر چیر مین اور سی ای او وانگ ہوا نے کہا کہ زونگ پاکستان میں تکنیکی اور ڈیجیٹل ترقی کے لئے اپنی پوری صلاحیتوں کے ساتھ برسرے پیکا ر ہے اور 5Gسروسز کو متعارف کرانا حکومت پاکستان کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ پاکستان میں5Gسروسز کے کامیاب تجربہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ زونگ ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار بخوبی نبھاہ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں5Gسروسز کی فراہمی اس بات کی عکاس ہے کہ پاکستان کے ایکو سسٹم کی ترقی کے لئے طویل المدتی عزم کے ساتھ بر سر پیکار ہے۔ ہماری سرمایہ کاری اس بات کی مظہر ہے کہ ہم پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں۔جدید ترین خطوط پر اسطوار بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے زونگ جدید ترین ڈیجیٹلائزیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ثابت قدمی کے ساتھ بھر پور اقدامات اٹھا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…