بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مستقبل میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جائیں گے : مارک زکر برگ

datetime 7  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں صارفین کی پرائیویسی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اہم اقدام کئے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سب سے مقبول سائٹ فیس بک کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا سائٹ کی

سیکیورٹی بہتر بنانے کا اعلان کردیا۔ فیس بک کے بانی نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ مستقبل قریب میں فیس بک پر ہونے والی چیٹ اینڈ ٹو اینڈ یوزر تک انکرپٹڈ ہوگی۔ یہی نہیں بلکہ صارفین کا پروفائل اور پرسنل ڈیٹا بھی انکرپٹڈ کردیا جائے گا، اور اسے صرف وہی لوگ دیکھ سکیں گے جن کے پاس انکرپشن کے حقوق ہوں گے، جبکہ نیوز فیڈ کے لئے اوپن پلیٹ فارم بھی فیس بک کا حصہ بننے جارہا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ ذاتی میسیجنگ کو انکرپٹ کرنے کا آئیڈیا واٹس ایپ پر انکرپشن کے کامیاب تجربے کو مد نظر رکھ کرکیا گیا ہے۔ یاد رہے جنوری میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے میسنجر ایپ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں، فیس بک نے میسنجر میں صرف تین ٹیبز شامل کیے تھے، جن میں فلٹر آپشن دیا گیا، نئے ورژن کے تحت صارف جن لوگوں سے چیٹ کرنا چاہیے گا وہ ہی اُسے پیغام بھیج سکیں گے جبکہ اُس کی مرضی کے بغیر کوئی بھی میسج نہیں بھیج سکے گا۔ دسمبر 2018 میں اٹلی کے سرکاری ادارے نے شہریوں کا ڈیٹا دوسری کمپنیوں کو فروخت کرنے اور اُس کی حفاظت نہ کرنے پر کمپنی کو جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ خیال رہے گذشتہ سال خیال رہے کہ چند ماہ قبل سامنے آنے والے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ کو کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی ساکھ کو بھی بہت نقصان پہنچا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…