بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر 5 کے بجائے 6 جی انٹرنیٹ متعارف کرانے کے خواہشمند

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)فائیو جی ٹیکنالوجی پر دنیا بھر میں کام ہورہا ہے اور اب بھی بیشتر ممالک کے لیے یہ کسی معمے سے کم نہیں، امریکا جیسے ملک میں بھی اب تک اسے باقاعدہ طور پر متعارف نہیں کرایا جاسکا مگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے بھی آگے کی ٹیکنالوجی کی جانب دیکھنا شروع کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں 6 جی کو متعارف کرانے کے خواہشمند ہیں۔

اپنے حالیہ ٹوئیٹس میں امریکی صدر نے عندیہ دیا کہ وہ امریکا میں فائیو جی کے ساتھ ساتھ 6 جی کو بھی جلد از جلد آتا دیکھنا چاہتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی پر امریکا اور چین کے درمیان جنگ جاری ہے اور امریکی صدر نے فائیو جی ٹیکنالوجی کو قومی سلامتی کی ترجیح بنایا ہواہے جس کے تحت چینی کمپنی ہواوے کے خلاف اس نیکسٹ جنریشن نیٹ ورک کے انفراسٹرکچر پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔ابھی تک کوئی نہیں بتاسکا کہ فائیو جی انقلاب زندگی پر کیا اثرات مرتب کرے گا مگر امریکی صدر کے خیال میں کمپنیوں کو زیادہ تیزی سے کام کرکے نہ صرف فائیو جی بلکہ سکس جی ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرادینا چاہئے۔اور یہ 6 جی ٹیکنالوجی کیا ہوگی، اس کے بارے میں ابھی کسی کو کچھ معلوم نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے کوئی گائیڈلائنز اور تعارف موجود نہیں بس یہ معلوم ہے کہ یہ 30GHz سے 1THz ملی میٹر فریکوئنسیز سے لیس ہوگی۔مگر ہوسکتا ہے کہ امریکی حکومت خفیہ طور پر نیکسٹ جنریشن کی بھی نیکسٹ جنریشن ٹیلی کام ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہو اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو احساس ہوا ہو کہ جب امریکا میں جعلی فائیو جی سگنل نشر کیے جاسکتے ہیں تو سکس جی کو بھی ایسے انداز سے کیوں نہیں پیش کیا جاسکتا۔امریکی صدر کے اس بیان پر امریکا میں وائرلیس کمیونیکشن انڈسٹری کی نمائندگی کرنے والے ادارے سی ٹی آئی اے نے سکس جی پر بات کرنے کی بجائے یہ موقف دہرایا کہ انتظامیہ جلد فائیو جی نیٹ ورکس کو لانے کے لیے پرعزم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…