پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک روپے میں 35 جی بی موبائل انٹرنیٹ سروس کا سستا ترین پیکیج متعارف

datetime 26  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فون والے صارفین انٹرنیٹ ضرور استعمال کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مختلف ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے اپنے کسٹمرس کے لیے سستے ترین پیکج متعارف کرائے جاتے ہیں۔ ٹیلی کمیونیکشن ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لیے

اپنے صارفین کو نت نئی اور سستی کال، میسج اور انٹرنیٹ سروس کے پیکج فراہم کرتی ہیں اسی طرح بھارت کی ایک سرکاری ٹیلی کام کمپنی نے زبردست اعلان کردیا۔ بھارت کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی بھارت سان چار نگم لمیٹیڈ بی ایس این ایل نے نیا انٹرنیٹ پیکج متعارف کرایا جس کے تحت اب نیٹ ورک استعمال کرنے والے صارفین 1 روپے میں 35 گیگا بائٹس (جی بی) انٹرنیٹ روزانہ استعمال کرسکتے ہیں۔ صارف کو ویب سائٹ کے آن لائن پورٹل پر جاکر بھارت فائبر پیکج پیکج ایکٹیو کرانا ہوگا، کمپنی کی جانب سے صارفین کو 256 کے بی اور 100 ایم بی اسپیڈ فراہم کی جارہی ہے۔ بی ایس این ایل کے ڈائریکٹر وویک بنسل کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ محسوس کیا اب صارفین کو تیز ترین اور سستے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے، اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پیکج متعارف کرایا‘۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے فائبر 2 ہوم ٹیکنالوجی کو اپ ڈیٹ کر کے بھارت فائبر سروس لانچ کی، عوام کی جانب سے اس کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے جو ہمارے لیے خوشی کی بات ہے‘۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…