بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کراچی : 3 ارب روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث مشتبہ ملزم گرفتار

datetime 22  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے 3 ارب روپے کے ’ آن لائن الیکٹرانک‘ فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد یونس نے بتایا کہ ’ ایف آئی اے نے مشتبہ شخص غلام سرور کو گلشن اقبال سے گرفتار کیا‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار شدہ شخص فراڈ کیس کا مرکزی ملزم ہے۔

جس نے ملک میں 17 ہزار افراد کو دھوکا دہی کے ذریعے متاثر کیا۔ محمد یونس نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے آج ( 21 دسمبر کی) صبح سعودی عرب کے لیے روانہ ہونا تھا۔ گرفتار شدہ مشتبہ شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہرشہری سے آن لائن ویب سائٹ’ چینل ٹائمز‘ کے ذریعے 30 ہزار سے 50 لاکھ تک رقم وصول کی تھی۔ چینل ٹائمز ایک جعلی ویب سائٹ ہے لیکن ملزمان نے اس کا پتہ اٹلی کا ظاہر کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بتایا کہ مشتبہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چینل ٹائمز ویب سائٹ ڈومین کے استعمال سے فراڈ اسکیم کے تحت ملٹی لیول مارکیٹنگ میں ملوث تھا۔ انہوں نے لوگوں سے پیسے وصول کرنے کے لیے سیکڑوں بائنری اکاؤنٹ بھی کھولے ہوئے تھے اور لوگوں کو الیکٹرانک کرنسی ( ای کرنسی ) کے ذریعے امریکی ڈالرز میں یومیہ 1.5 فیصد کی شرح سے منافع دینے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ ملزمان نے اس طریقے سے ہزاروں افراد کو دھوکا دیا اور 3 ارب روپے بٹورے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ گینگ ڈیجیٹل کرنسی پرفیکٹ منی، ون لائف اور ون کوائن کی خرید و فروخت میں بھی ملوث تھا۔ خیال رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس کرنسی پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔ ملزمان نے متاثرین سے وصول کیے جانے والے ڈالر بھی ’ ای کرنسی‘ کی صورت میں لیے تھے۔ مشتبہ شخص کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جس میں پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 420 ،109 اور 34 بھی شامل کی گئیں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…