نیویارک (این این آئی)امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار غیر محفوظ آئی فون استعمال کرتے ہیں اور چونکہ یہ ڈیوائس محفوظ نہیں، تو چینی اور روسی جاسوس ان کی کالیں سن سکتے ہیں۔اس رپورٹ پر اب چینی وزارت خارجہ نے بھرپور طنز کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا ۔چین کی وزارت خارجہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤا چیون یانگ نے اس رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں پریشانی ہے کہ آئی فونز کی گفتگو ٹیپ کی جاسکتی ہے۔
تو امریکی صدر ہیواوے استعمال کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ چینی وزارت خارجہ نے اس جملے کے ذریعے امریکی انتظامیہ پر بھرپور طنز کیا ہے۔کیونکہ ہیواوے وہ چینی کمپنی ہے جس کیلئے امریکا میں کاروبار کرنا بہت مشکل بنادیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پسندیدہ جملے کو بھی نیویارک ٹائمز کی رپورٹ مسترد کرنے کیلئے استعمال کیا۔ترجمان کے مطابق چینی جاسوسوں کی جانب سے امریکی صدر کے فونز کو ٹیپ کرنے کی رپورٹ فیک نیوز ہے۔