جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

گوگل کروم کا یہ کارآمد فیچر استعمال کرکے دیکھا؟

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ ویب براﺅزنگ کے لیے گوگل کروم کو استعمال کرتے ہیں تو اس کا ایک نیا فیچر ضرور پسند آئے گا جو اس کمپنی نے خاموشی سے متعارف کرایا ہے۔ ماضی میں مختلف مسائل اور خودکار سائن ان کے مسئلے سے دوچار رہنے والے ویب براﺅزر کے حوالے سے لگتا ہے کہ گوگل نے صارفین کی شکایات کو سنا ہے اور اسی لیے کروم 70 ورژن متعارف کرایا ہے۔

یہ ورژن صرف سیکیورٹی یا پرائیویسی تبدیلیوں تک ہی محدود نہیں، اس کے ساتھ گوگل نے چند کارآمد فیچرز کو بھی متعارف کرایا ہے۔  گوگل کروم کے 10 کارآمد پروگرام جن سے اکثر واقف نہیں ان میں سے ایک بہترین فیچر پکچر ان پکچر موڈ (پی آئی پی) ہے جو کسی بھی ویڈیو کو مختلف ویب سائٹس پر براﺅزنگ کے دوران دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ بس اسے استعمال کرنے کا طریقہ آپ کو جاننے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے سب سے پہلے تو آپ کو گوگل کروم کو اپ ڈیٹ کرکے ورژن 70 کرنا ہوگا۔ اس کے لیے مینیو بٹن پر جاکر ہیلپ پر کلک کریں اور اباﺅٹ گوگل کروم میں چلے جائیں، جہاں یہ براﺅزر خودکار طور پر نئے ورژن کو اپ ڈیٹ کردے گا۔ اس کے بعد آپ پکچر ان پکچر موڈ کو استعمال کرسکیں گے تاہم ضروری نہیں کہ یہ تمام ویب سائٹس پر کام کریں کیونکہ ہوسکتا ہے کہ کچھ ویب سائٹس میں اسے ان ایبل ہی نہ کیا گیا ۔ مگر یہ فیچر یوٹیوب پر ضرور کام کرتا ہے اور اسی پر آزمائش کی جاسکتی ہے۔  گوگل کروم 10 سال بعد پہلی بار بدل گیا اسے استعمال کرنے کے لیے کوئی ویڈیو پلے کریں اور پھر ویڈیو ونڈو پر رائٹ کلک کریں، جس پر یوٹیوب مینیو سامنے آجائے گا، ایک بار پھر رائٹ کلک کریں، جس کے بعد کروم مینیو نمودار ہوگا۔ وہاں پکچر ان پکچر آپشن کا انتخاب کریں اور بس وہ ویڈیو ویب سرفنگ کے دوران ایک کونے میں چلتی ہوئی نظر آئے گی۔ بس آپ کو ویڈیو کے ٹیب کو اوپن رکھنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…