پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

گوگل کروم 10 سال بعد پہلی بار بدل گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے 10 سال میں پہلی بار اپنے ویب براﺅزر کروم کو مکمل ری ڈیزائن کردیا ہے اور اب یہ راﺅنڈ کارنرز اور چند نئے فیچرز کے ساتھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ گوگل کروم کے نئے ورژن میں ٹیب سب سے اوپر ہوں گے، مگر ٹیبز اور یو آر ایل ٹائپ کرنے والا باکس دیکھنے میں پہلے سے مختلف ہوں گے۔ گوگل کی جانب سے کروم کو اینڈرائیڈ اور آئی فونز

کے لیے بھی ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈیزائن کو سادہ کیا گیا ہے تاکہ ویب آئیکون آسانی سے نظر آسکیں جبکہ مینیو، پروموٹ اور ایڈریسز کو بھی آسان بنایا گیا ہے۔ ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فونز کے لیے کروم کے تمام ورژن میں اب راﺅنڈ شیپ، نئے آئیکون اور نئے کلر پیلیٹ نظر آئیں گے۔ کروم میں ہونے والی نئی تبدیلیاں اب ایکٹو ٹیب ورٹیکل ایج اور خم کھائے کونوں پر مشتمل ہوگا جبکہ دیگر ٹیبز میں صرف ٹیکسٹ ایڈریس لیبل ہوگا تاکہ بہت زیادہ ٹیبز کھولنے پر معلوم ہو کہ کس ٹیب میں کونسی ویب سائٹ اوپن ہے۔ اومنی باکس اب اوول شیپ میں ہے اور مختلف انداز سے کام کرے گا۔ جب آپ سرچ میں کچھ ٹائپ کریں گے تو ڈراپ ڈاﺅن مینیو میں جوابات نظر آنا شروع ہوجائیں گے اور مطلوبہ معلومات ملنے پر ویب سائٹ کو لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کروم میں اب پہلے سے زیادہ بہتر پاس ورڈ منیجر بلٹ ان دیا گیا ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز میں ٹیبز تھمب نیل کی شکل میں شو ہوں گے۔ ڈیسک ٹاپ پر گئیر آئیکون کو کاسٹیوم بیک گراﺅنڈ لگانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ ستمبر کے آخر میں کروم میں چھپی ڈائنا سور گیم جو کہ کسی ویب سائٹ نہ کھلنے پر سامنے آتی ہے، اب براہ راست chrome://dino ٹائپ کرکے کھیلی جاسکے گی۔ خیال رہے کہ گوگل کروم اس وقت سب سے مقبول ویب براﺅزر ہے جسے براﺅزر مارکیٹ میں 60 فیصد صارفین استعمال کررہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…