کیلی فورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پلیٹ فارم پر چلنے والے اب تمام سیاسی اشتہارات تصدیق کے بعد ہی پیش کیے جاسکیں گے ۔علیم ڈار نے ایک بار پھر پاکستان کا نام بلند کر دیافیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک کے پلیٹ فارم سے کسی بھی سیاسی اشتہار سے قبل اسے دینے والے کی تصدیق کی جائے گی ۔
اس کے علاوہ کسی بھی امیدوار یا عوام کے لیے شائع کیے جانے والے پیغام میں سیاسی اشتہار کے لیبل کے ساتھ ساتھ اشتہار دینے والے شخص کا نام بھی ہو گا۔ اس اقدام کا مقصد کسی بھی الیکشن میں بیرونی مداخلت کو روکنا ہے۔ شادی 70 سال کی عمر سے پہلے نہیں کرنی چاہئے، جمائمامارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ ان نئے اقدامات کا اطلاق اس سال امریکی وسط مدتی انتخابات سے کر دیا جائے گا ۔ اس کے لیے کمپنی کو ہزاروں نئے افراد کو ملازمتیں دینا پڑیں گی۔انہوں نے کہا کہ ان پابندیوں سے تمام افراد کو الیکشن سے کھیلنے سے تو نہیں روکا جا سکے گا تاہم ان کے لیے ایسا کرنا بہت دشوار ہو جائے گا اور کمپنی کو اپنے نیٹ ورک معاملات شفاف رکھنے میں مدد ملے گی۔