اوبر کا ’اڑن ٹیکسی‘ سروس شروع کرنے کا اعلان

11  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد(ویب ڈیسک) آن لائن وہیکل شئیرنگ سروس اوبر نے اپنے صارفین کے لئے 2023 تک اڑن ٹیکسی سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ موجودہ دورمیں بڑھی ہوئی آبادی اور اُس سے بڑھنے والے مسائل خصوصاً ٹرانسپورٹ کی پریشانی نے انسان کو ذہنی اور جسمانی طور پر سب سے زیادہ متاثر کیا ہے اس بات کے پیش نظر

عوام کی سہولت کے لیے ’اوبر‘ اور ’کریم‘ جیسی پرائیوٹ ٹیکسی سروس متعارف ہوئیں مگر ’اوبر‘ نے اب ایک منفرد سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خلائی ادارہ ’ناسا‘ اڑن سروس کے حوالے سے دیگر کمپنیوں کے ساتھ ٹریفک مینجمنٹ پر کام کررہا ہے جب کہ اس حوالے سے اوبر کی بھی ناسا کے ساتھ یہ پہلی شراکت داری ہے۔اوبر نے لزبن میں ویب سے متعلق ایک مشہور کانفرنس میں اعلان کیا کہ کمپنی نے ناسا کے ساتھ ایک خلائی ایکٹ معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت ’انسان کے بغیر ہوائی ٹریفک مینجمنٹ‘ پر معاملات آگے بڑھائے جائیں گے۔ ناسا کی جانب سے اس معاہدے کا مقصد بغیر پائلٹ کی ہوائی ٹیکسیوں اور اڑن ڈرون کو کم بلندی پر بحفاظت اڑانے کی راہ ہموار کرنا ہے جب کہ اس سروس کو سافٹ ویئر کے ذریعے کنٹرول کیا جائے گا۔ اوبر کے چیف پروڈکٹ آفیسر جیف ہولڈر کا کہنا تھا کہ اوبرابتدا میں 2022 تک لاس اینجلس میں 4 افراد پر مشتمل 322 کلو میٹر پرگھنٹے کی رفتار سے اڑن گاڑی کا تجربہ کرے گا تاہم اب اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…