دنیا کی انوکھی ترین کشتی، خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں گے

5  مئی‬‮  2016

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمن انجینیئروں نے ایک انوکھی کشتی کا منصوبہ پیش کیا ہے جو بہ یک وقت کشتی، ہوائی جہاز اور ہوورکرافٹ کا ملاپ ہے۔ ’’فلائی شپ‘‘ کو مستقبل کے ٹرانسپورٹ کو نام دیا گیا ہے جو اس وقت ڈرائنگ بورڈ پر ہے لیکن عملی صورت پر یہ پانی کی سطح سے بلند رہتے ہوئے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے۔ جرمن ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ایجاد پانی پر نقل وحمل کو ایک نیا معنی دے گی اور اس سے بحری قزاقوں کو روکنا بھی ممکن ہوگا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اپنے نام کی طرح اسے مسافروں کو پہنچانے، سمندری حدود کی نگرانی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مثلاً اس میں سامان بھر کر روایتی جہازوں کے مقابلے میں بہت تیزی سے ایک ملک سے دوسرے ملک تک بھیجا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کے بازوؤں کے نیچے ہوا کا ایک گدا بنے گا جس سے یہ ہوورکرافٹ کی طرح آگے بڑھے گا کیونکہ اسے سمندروں پر پرواز کے لیے بنایا جائے گا۔ 37  ملین ڈالر سے بننے والے فلائی شپ کے کیبن میں 1500 مربع فٹ جگہ ہوگی اور بازوؤں کا گھیر 40 میٹر رکھا جائے گا جو تکونی یا ڈیلٹا شکل کے ہوں گے۔ ماہرین نے اس کی تفصیلات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام جیٹ (مسافر) طیارے فی گھنٹہ 3300 لیٹر پیٹرول ضائع ہیں جب کہ فلائی شپ کو صرف 270 لیٹر فی گھنٹہ پیٹرول درکار ہوگا جو ایک قابلِ ذکر پیش رفت ہے جب کہ اس میں 2 عدد جدید ٹربو پروپلشن انجن نصب ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس اڑنے والی کشتی کے ذریعے سفر کم خرچ اور محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…